بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز گزشتہ چار پانچ سالوں سے فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو مصنوعی نظام تنفس کے ذریعے چلایا جاتا رہا ہے۔کبھی ایک مہینہ کی توسیع اور دو مہینوں کی توسیع دی جاتی رہی جب کہ بلدیاتی اداروں کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی اور صوبائی حکومت کی طرف سے عدم توجہی کی وجہ سے فنڈز کی فراھمی نہ ہونے سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں اور ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ گورنر راج کے نفاذ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی امید کی کرن نظر آئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا اور لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا پر مشتمل لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کی ایکشن کمیٹی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلاتاخیر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی مستقل بنیادوں پر بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے فوری احکام صادر کرکے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس!
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کاضلع دیر لوئر، دیر اپر اور تحصیل کالام کا دورہ
4 دن ago
پاکستان میں یو این سی ایچ آر بےبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالہادی سےکامیاب مذاکرات
Related Articles
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago




