حکومت پنجاب نے 11افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن

حکومت پنجاب نے 11افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لیہ محمد شاہد کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مس عابدہ فرید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو) لیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد وسیم ایڈیشنل کمشنر ( جنرل) بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد عمر فاروق ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل)محمد عرفان انور ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل)رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) لودھراں سید وسیم حسن ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر ( جنرل) بہاولپور محمد طیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) لودھراں تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ( ایڈمن)آباد راولپنڈی ناصر ولایت ایڈیشنل کمشنر ( جنرل) بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) گوجرانوالہ فیصل سلطان کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد ذیشان ندیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) گوجرنوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد ذیشان ندیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) وزیر آباد کا بھی اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button