وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم نے نوجوانوں میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے۔ حکومت پنجاب کی کسی بھی سکیم میں پہلی بار 13لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ سی ایم ای بائیکس سکیم کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔ سی ایم ای بائیکس سکیم کے لئے 6لاکھ 7ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ایم ای بائیکس سکیم کے تحت ایک لاکھ خوش نصیب نوجوانوں کو 3ہزار روپے ماہانہ کی آسان اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے ای بائیک دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب ایک لاکھ ای بائیکس سکیم کے لئے سود خود ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ای بائیکس سکیم میں کامیاب طالبات کو مفت ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نوجوانوں بالخصوص طالبات کو آگے بڑھنے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کریں گے۔ طالبات کو ای بائیک کے ذریعے نہ صرف آمدو رفت میں آسانی ہوگی بلکہ ماہانہ اخراجات بھی بچیں گے۔ پنجاب کا ہر بیٹا اور بیٹی میرے لئے بہت ہی خاص ہیں۔

جواب دیں

Back to top button