آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا-اجلاس میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیا ہے-اجلاس کے دوران فلورملوں کو 3800روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیاگیااورسستے آٹے کی یقینی فراہمی کیلئے10ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سستے آٹے کیلئے10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دے دی-اجلاس کے دوران مارکیٹ میں آٹے اورگندم کے نرخ میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر اظہار تشویش کیاہے-عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔ عوام کو سستے آٹے کی ترسیل ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
12 گھنٹے ago
پنجاب میں سینٹر آف ایکسیلینس کیلئے فنڈ کے قیام اور 500 ملین روپے سیڈ منی کی منظوری
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
2 دن ago
*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ واربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات
3 دن ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
5 دن ago



