وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے اجراء کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے اجراء کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت سید بازل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری صحت عامہ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء اور اس سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام کو مفت معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ عوامی فلاح کا ایک اہم منصوبہ ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام انتظامی اور تکنیکی امور کو ہر صورت جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button