وزارت امور کشمیر ،حکومتِ پاکستان نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ طےپانے والے معاہدہ کے تحت آزادکشمیر اسمبلی کی 12 مہاجرین نشستوں کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے نو رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں وفاقی حکومت کی نمائندگی وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری خورشید الرحمان ، وزارت قانون کے مشیر حسن محمود اور کنسلٹنٹ تیمور زرین خان کریں گے۔جبکہ حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی وزیر قانون میاں عبدالوحید، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ، سابق وزیر سردار طاہر انور ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ، سنیئر قانوندان راجہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
Read Next
4 دن ago
آزاد کشمیر،سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود سمیت گریڈ 21 کے دو افسران عہدوں سے فارغ،ایک کی معطلی
5 دن ago
وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اے جے کے ون پورٹل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
*آزاد کشمیر،حکومتی سروسز ون ونڈو آپریشن کے تحت آن لائن کرنے کا فیصلہ*
7 دن ago
آزادکشمیر اعلٰی افسران کےتقرر و تبادلے،ظفرمحمود خان سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تعینات، 12سیکرٹریز کے محکمے تبدیل
1 ہفتہ ago





