محکمہ داخلہ گلگت بلتستان اور نادرا کی جانب سے ہتھیاروں کے لائسنس پروجیکٹ (اے ایل پی جی بی) کے زریعے اسلحہ لائسنسز کے اجراء کے نظام جدید بنایا جا رہا ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر حمید علی، ایکٹنگ ہیڈ آر ایچ او نادرا جی بی نے بھی شرکت کی ۔ 
اے ایل پی جی بی گلگت بلتستان میں لائسنسوں کے اجراء کے طریقہ کار کو شفاف اور جدید بنائے گا، جس سے عوام کو محفوظ، تیز اور شفاف سروس ملے گی۔ پائلٹ مرحلے میں گلگت، سکردو اور دیامر کے نادرا آفسز فعال ہوں گے۔درخواست دہندگان پہلے ای سہولت فرنچائز پر نادرا فیس جمع کرانے کے بعد متعلقہ نادرا آفس میں بائیو میٹرک توثیق اور ڈیٹا انٹری کروائیں گے۔ ڈیٹا ڈپٹی کمشنر یا ہوم آفس سے ڈیجیٹل منظوری کے بعد سرکاری فیس جمع کرانے پر لائسنس کارڈ جاری ہو جائے گا ۔ یہ سلسلہ عوام کی سہولت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس تقریب میں لائسنسنگ کے جدید نظام کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروجیکٹس NADRA ناصر یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی ۔






