آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد عمر شیخ ،سیکریسی آفیسر راجہ وسیم نے شرکت کی۔ نادرا کی جانب سے علمدار حسین سربراہ شعبہ ای گورننس ، جنید احمد ڈائریکٹر ٹیکنالوجی، رحمان گل ڈائریکٹر نیٹ ورک، زاہد عباس پراجیکٹ مینیجر، ذیشان مغل سافٹ ویئر اسپیشلسٹ اور آئی ایس ڈیپارٹمنٹ کے ایک نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ جبکہ آزاد جموں و کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف، آئی ٹی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس ندیم تاج، پراجیکٹ آئی ٹی بی کے فوکل پرسن محسن مصطفیٰ اور آئی ٹی بی کے سائبر سیکیورٹی اسپیشلسٹ احسن سردار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خواجہ عمران الحق نے شرکت کی ۔،اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب، اس کے تکنیکی پہلوؤں، ڈیٹا کے تحفظ اور ادارہ جاتی رابطہ کاری پر جامع غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد انتخابی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شفافیت، درستگی اور رفتار کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انتخابات کے انعقاد کیلیے تمام تر اقدامات یقینی بنانے کیلیے کام جاری ہے ۔انہوں نے نادرا حکام اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کیلیے تمام تر اقدامات کو جلد یقینی بنائیں ۔ اجلاس کے دوران نادرا حکام نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کے مختلف ماڈیولز، ووٹر ڈیٹا کی تیاری، تصدیق اور بروقت اپ ڈیٹ کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ نادرا حکام نے بتایا کہ ہمارا سوفٹ وئر کی تیاری 99 فیصد مکمل ہے QA کے پراسیس سے گزر کر یہ دو ہفتے میں انسٹال کے مرحلے میں آ جائے گا ۔شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ جدید نظام کے تحت ووٹر فہرستوں میں غلطیوں کے امکانات کم سے کم ہوں گے اور دہرا اندراج روکنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ سسٹم کو نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک کرنے، بائیومیٹرک تصدیق اور خودکار اپ ڈیٹس کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام نے ڈیٹا سیکیورٹی، سائبر تحفظ اور سسٹم کی میزبانی (ہوسٹنگ) سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر سائبر سیکیورٹی اسپیشلسٹ نے حساس انتخابی ڈیٹا کے تحفظ، غیر مجاز رسائی کی روک تھام اور بیک اپ سسٹمز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں IS سسٹم اور jip on پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی بروقت تنصیب آزاد جموں و کشمیر میں شفاف، منصفانہ اور قابلِ اعتماد انتخابات کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن، نادرا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اداروں کے درمیان باہمی تعاون، مسلسل رابطہ اور مشترکہ ورکنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
Read Next
2 ہفتے ago
حکومت آزاد کشمیر نے 13 سیکرٹریز تبدیل کر دیئے،ارشاد قریشی بلدیات، عامر لطیف سروسز،راشد حنیف سیکرٹری اطلاعات تعینات
4 ہفتے ago
*چوہدری محمد رفیق نئیر وزیر اطلاعات آزاد کشمیر بھی بن گئے*
4 ہفتے ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے اجراء کے حوالے سے اہم اجلاس
4 ہفتے ago
آزادکشمیر اسمبلی کی مہاجرین نشتوں کا معاملہ، اعلی سطحی وفاقی کمیٹی کا پہلا اجلاس 2 جنوری کو وزارت امور کشمیر میں طلب.
4 ہفتے ago
آزادکشمیر اسمبلی کی مہاجرین سیٹوں کا مستقبل ۔۔9 رکنی کمیٹی قائم
Related Articles
حکومت آزادکشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ جات اور ایک ایک فرد کو ملازمت دیدی
دسمبر 24, 2025
انتقامی تبادلوں کی روش کو مسترد کرتے رہے ہیں،آئندہ بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی،وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
دسمبر 24, 2025
ازاد جموں کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا
دسمبر 20, 2025



