وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائےگی۔سرکاری محکموں میں تبادلے خالصتاً انتظامی ضرورت کے تحت کیے جاتے ہیں،ہم ہمیشہ انتقامی تبادلوں کی روش کو مسترد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جہاں ضابطے اور قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے گی، وہاں ذمہ داری کے احساس کے تحت اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ماضی کی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس دور میں سب سے زیادہ اضافی چارجز دیے گئے، تاہم موجودہ حکومت ضرورت کے تحت تبادلے کرے گی، لیکن کسی کو غیر ضروری یا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ایس سی کے معاملہ پر پیش رفت جاری ہے ، جلد پی ایس سی بورڈ کو مکمل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں انتظامی کمی یا کوتاہی سامنے آئے گی، اسے بروقت دور کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ ایک سنگین چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی بنائیں گے ،ٹریفک کو قانون اور ضابطے کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا گیا جاتلاں نہر پر 1122 کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ،اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح بھمبر میں سابق وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کے معاملے کو وہ ذاتی طور پر دیکھیں گے اور اس حوالے سے بروقت ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔محکمہ صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایمبولینسز کا معاملہ احتساب کورٹ میں تھا ،اس معاملہ پر کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جو دس دن کے اندر اندر مسئلے کا قابلِ عمل حل پیش کرے گی، ہجیرہ بائی پاس کے لیے ٹینڈر ہو چکا ہے ، اس بائی پاس پر پیش رفت جلد شروع کردئ جائے گی ۔
Read Next
2 ہفتے ago
حکومت آزاد کشمیر نے 13 سیکرٹریز تبدیل کر دیئے،ارشاد قریشی بلدیات، عامر لطیف سروسز،راشد حنیف سیکرٹری اطلاعات تعینات
4 ہفتے ago
*چوہدری محمد رفیق نئیر وزیر اطلاعات آزاد کشمیر بھی بن گئے*
4 ہفتے ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے اجراء کے حوالے سے اہم اجلاس
4 ہفتے ago
آزادکشمیر اسمبلی کی مہاجرین نشتوں کا معاملہ، اعلی سطحی وفاقی کمیٹی کا پہلا اجلاس 2 جنوری کو وزارت امور کشمیر میں طلب.
دسمبر 30, 2025
آزادکشمیر اسمبلی کی مہاجرین سیٹوں کا مستقبل ۔۔9 رکنی کمیٹی قائم
Related Articles
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کی سربراہی میں اعلٰی سطحی اجلاس
دسمبر 29, 2025
حکومت آزادکشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ جات اور ایک ایک فرد کو ملازمت دیدی
دسمبر 24, 2025
ازاد جموں کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا
دسمبر 20, 2025



