*قائد کے پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قربانیاں دیں۔ بلال یاسین*

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے حلقہ انتخاب کی تقریب میں شرکت کی۔حلقہ عمائدین اور مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر لیگی کارکنان نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور شیر شیر کے نعرے لگائے گئے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح عظیم لیڈر اور باکردار انسان تھے۔ قائد کے پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قربانیاں دیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے منصوبوں پر کام کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،اب انشاء اللہ ملکی معیشت کو بھی اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان کو دیوالیہ کرنے والے نامراد ہوچکے۔ ملکی معیشت، خارجہ اور دفاعی پالیسی حکومتی کامیابی کا ثبوت ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر گیا۔ پنجاب میں ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوچکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button