کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق صاف و سبز لاہور مشن پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے گجومتہ تا کاہنہ لاہور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی آپریشن، نالوں کی صفائی، روڈ واشنگ، کربسٹون ںپینٹس، پانی چھڑکاو کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے باغبانپورہ ماڈل ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا اور صفائی، نرخناموں کو چیک کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاون نے بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنرلاہور مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کی فہرستیں موجود ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہورہے ہیں، ہر ایریا کی امپروومنٹ/بیوٹیفکیشن کو چیک کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ورکنگ کیلئے متحرک رہیں، شہر میں لائٹس، گرین بیلٹس مرمت و بحالی کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے، ہر ایریا کی میونسپل سروسز مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صاف و سبز لاہور شامل ہیں، لاہور کے ہر ایریا پر یکساں فوکس ہے صاف شہر شہریوں کا حق ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
2 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago




