حکومت پنجاب نے صوبائی سیکرٹری عہدے کا 6 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محمد نعیم غوث سیکرٹری حکومت پنجاب، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے ممبر، چیف منسٹر انسپکشن ٹیم، پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سہیل انور چوہدری ممبر، چیف منسٹر کی انسپکشن ٹیم، پنجاب کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دانش افضل سیکرٹری (عملدرآمد) وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیکرٹری حکومت پنجاب، محکمہ محنت و انسانی وسائل تعینات کیا گیا ہے۔ محمد علی کمشنر، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) کو خالی آسامی پر سیکرٹری حکومت پنجاب، امورِ نوجوانان اور کھیلوں کا محکمہ تعینات کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی سپیشل سیکرٹری، چیف منسٹر آفس، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے کمشنر، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI)، تعینات کیا گیا ہے۔سلمیٰ سلیمان آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو سپیشل سیکرٹری، چیف منسٹر آفس، پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago
PUNJAB ENTERS ‘NEW DIGITAL ERA’ AS CM PUNJAB LEADS AI TRAINING FOR PROVINCIAL MINISTERS
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
لاہور میں بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ،پتنگوں پرکسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی جھنڈے پر بھی پابندی
2 دن ago
*وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی*
3 دن ago




