سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 26 -2025 کے تحت صوبہ میں 105 سہولت بازاروں کی پی اینڈ ڈی بورڈ سے باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے اورسہولت بازار اسکیم 10 بلین کی لاگت سے اگست 2025 کو شروع کی گئی اور 30 جون 2026 کو مکمل ہوگی-انہوں نے بتایا کہ پنجاب سہولت بازار منصوبہ کا 85 فیصد کام 7 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو چکا ہے اور بقایا 25 فیصد 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا-سیکرٹری پرائس کنٹرول نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے سہولت بازار منصوبہ سے 10 ملین ابادی مستفید ہوگی اور 15 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے انہوں نے بتایا کہ پنجاب سہولت بازار منصوبے کے تحت مختلف ڈویژنوں میں 48 سہولت بازار مکمل فنکشنل چکے ہیں اور ان فنکشنل سہولت بازاروں کی بہترین کارکردگی پر ISO 9001 اور 27001 کی جانب سےسہولت بازار اتھارٹی کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ جاری گئے ہیں تو اس بات کا ثبوت ہے کہ سہولت بازاروں میں عوام کو سستے نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیائے ضروریہ میسر ہیں-ڈاکٹرکرن خورشید نے مزید کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو کنسٹرکشن مانیٹرنگ ،ریگولیٹنگ،مینٹیننس اور اشیا خور و نوش کے معیار اور سپلائی پر دیے گئے ۔اور اس اسکیم کا مقصد عوام کو منڈیوں سے لے کر صارفین تک معیاری ملاوٹ سے پاک نوٹیفائیڈ قیمتوں پر اشیا ضروریہ کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خاص طور پر ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور ان کے گرد شکنجہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سخت کیا جا رہا ہے
Read Next
3 دن ago
11,794 Applications Received on E-Biz Portal for Business Licenses and NOCs: Dr. Kiran Khurshid
6 دن ago
رواں سیزن گنے کے کاشتکاروں کو229 ارب46 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں،ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
*پنجاب سے دوسرے صوبوں کو 8 لاکھ50 ہزار ٹن میٹرک گندم سپلائی کی گئی*،امجد حفیظ
2 ہفتے ago
رمضان المبارک کے دوران ماڈل ٫سہولت ان دی گو٫ سہولت اور رمضان بازاروں میں دالیں ہول سیل ریٹ پر فراہم کی جائیں گے،سلمیٰ بٹ
2 ہفتے ago
رواں ماہ پنجاب کی 770فلور ملوں نے گندم کی پسائی کا اغاز کر دیا ہے،ڈائریکٹر فوڈ امجد حفیظ
Related Articles
*رمضان المبارک کے دوران ماڈل سہولت ان دی گو اور پنجاب کے تمام سہولت بازار رمضان بازار ڈکلیئر*
2 ہفتے ago
Punjab Delegates Price Control Powers for 49 Essential Commodities to Various Departments
4 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کہ مرتکب افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کر کے 174 کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ
4 ہفتے ago



