معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ سے اج فیصل اباد غلہ منڈی کے تاجروں نے صدر میاں اسلم کی سربراہی میں ملاقات کی-اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری خالد نعیم, ڈائریکٹر جنرل پامرہ طارق علی بسرا سمیت دیگر اعلی افسران موجود تھے-
سلمیٰ بٹ نے رمضان کے دوران ماڈل بازاروں ٫سہولت ان دی گو بازاروں اور پنجاب کے تمام سہولت و رمضان بازار وں میں دالوں کی سپلائی٫کوالٹی اور قیمتوں بارے مشاورت کی-اس موقع پر معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان میں کم امدن والے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےاور گزشتہ رمضان کی طرح اس رمضان میں بھی حکومت تاجروں کے تعاون اور سپورٹ کے ساتھ کم امدن والے طبقہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی-اجلاس کے دوران فیصل اباد غلہ منڈی کے تاجروں نے دالیں ہول سیل ریٹ پر فراہم کرنے اور پنجاب کے ہر ضلع کے چھوٹےاور بڑے شہروں میں دالوں کی سپلائی مسلسل اور یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی- سلمی بٹ نے مزید کہا کہ ماڈل ،سہولت ان دی گو٫سہولت اور رمضان بازاروں میں دالوں کی سپلائی رجسٹرڈ وینڈرز کے ذریعے ممکن بنائی جائے گی اس کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں اشیاء خور و نوش کی کوالٹی اور قیمتوں پر بھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران تمام ماڈل ،سہولت ان دی گو٫ سہولت اور رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی کوالٹی چیکنگ کے لیے فوڈ اتھارٹی کے افسران موجود ہوں گے جو موقع پر اشیائے خور و نوش کے سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوائیں گے-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رمضان سے قبل تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نمائندے اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے افسران ایک ٹیم کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جو رمضان میں بازاروں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات یا اشیاء خور و نوش کی بازاروں میں کمی پر فوری ایکشن لیں گی اس کے علاوہ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں رمضان کے دوران اسپیشل سیل بھی قائم کیا جائے گا جو رمضان بازاروں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا-





