خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے 5 جنوری احتجاج میں دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے بروز بدھ 14 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کے لیے تمام وتر تیاریاں مکمل ہوگی ہے۔

اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کردئے گئے ہیں۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے اج بھی بدست چئیرمین ضیاء الرحمن مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جن میں صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین، جنرل سکٹریری حسین شاہ، جماعت اسلامی صوبائی رہنما صابر حسین اعوان جب کے جمیعت علماء اسلام ف صوبائی سکٹرئرئٹ میں دعوت نامے پیش کردئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔






