منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، ریونیو کولیکشن اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہفتہ وار پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واسا لاہور کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی، جبکہ ایکسینز بذریعہ ویبنار اجلاس میں شامل ہوئے۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ تمام ڈائریکٹرز ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔ایم ڈی واسا نے لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے مکمل شدہ علاقوں میں فوری طور پر ریونیو بلنگ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ٹاؤنز کو ایل ڈی پی کے سروس ایریاز کو ریونیو نیٹ میں لانے کی ہدایات کر دیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ریونیو کولیکشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ریونیو نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریونیو کولیکشن میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران و عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام نادہندگان کے پانی اور سیوریج کنکشن منقطع کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ایم ڈی واسا نے عوامی شکایات کے فوری ازالے پر زور دیتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ کمپلینٹس کے حل میں کسی بھی قسم کی تاخیر قابلِ قبول نہیں ہوگی۔مزید برآں، انہوں نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو شیڈول کے مطابق مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور تمام علاقوں میں مین ہول کورز کی خصوصی نگرانی کی ہدایت دی۔ مین ہول کورز سے متعلق شکایات کے فوری حل کے بھی واضح احکامات جاری کیے گئے۔واسا لاہور حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری، شفاف ریونیو نظام اور مؤثر شکایتی ازالے کے لیے پوری تندہی سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Read Next
1 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
2 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
3 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
4 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago



