ڈائریکٹرفوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں فعال فلور ملز کو سبسڈی شدہ نرخوں پر گندم کی فراہمی کی پالیسی مؤثر انداز میں کامیابی کی جانب گامزن ہے اور اس کے مثبت نتائج عملی سطح پر واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔رواں ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 770 فلور ملز نے گندم کی پسائی (grinding) کا آغاز کر دیا ہے، جو فلور ملنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی سرگرمی اور حکومتی پالیسی پر اعتماد کا واضح مظہر ہے۔ ان میں سے 514 فلور ملز وہ ہیں جو حکومتی طے شدہ فعالیت (functionality) کے معیار پر پورا اترنے کے بعد سبسڈی شدہ نرخوں پر گندم حاصل کرنے کی اہل قرار دی گئی ہیں اور یہ فلور ملز روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخوں پر گندم وصول کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اج 34 ہزار 500 میٹرک ٹن گندم کی پسائی کی گئ ہے، جس میں سے 15 ہزار میٹرک ٹن گندم حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی شدہ نرخوں پر فلور ملز کو فراہم کی گئی۔ اس پسائی کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گے ، جن میں سے 10 لاکھ 50 ہزار تھیلے (10 کلو اور 20 کلو وزن) کنٹرولڈ نرخوں پر مارکیٹ میں دستیاب کرائے گئے ہیں۔امجد حفیظ نے بتایا کہ10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل سبسڈی شدہ گندم حاصل کرنے والی فعال فلور ملز کی تعداد 415 تھی، جو اب بڑھ کر 514 ہو چکی ہے۔ یہ اضافہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسی فلور ملز کو فعال، دستاویزی اور باضابطہ نظام میں لانے میں نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی اس حکمتِ عملی کے نتیجے میں نہ صرف فلور ملنگ سیکٹر میں نظم و ضبط پیدا ہو رہا ہے بلکہ آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی اہداف بھی مؤثر طور پر حاصل کیے جا رہے ہیں اورحکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ مزید فلور ملز کو فعالیت کے معیار پر پورا اترنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ دنوں میں سبسڈی شدہ نرخوں پر گندم حاصل کرنے والی فلور ملز کی تعداد 770 تک پہنچنے کی توقع ہے۔ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق، گندم اور آٹے کی سپلائی چین کو شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے حکومتی اقدامات سخت نگرانی، تسلسل اور پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہیں گے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
1 ہفتہ ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ
3 ہفتے ago
پنجاب میں سرکاری گندم کا اجرا شروع قیمت 3800 فی 40 کلو گرام مقرر -ڈی جی فوڈ پنجاب
جون 5, 2026
*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*
Related Articles
سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کا ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز کا دورہ
اپریل 26, 2026
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
مارچ 16, 2026



