شہر لاہور میں بہترین صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔داتا گنج بخش ٹاؤن سمیت شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے2000سے زائد ورکرز، 350 سے زائد آپریشنل گاڑیاں داتا گنج بخش ٹاؤن میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں جبکہ گھر گھر سے کوڑا اُٹھانے کے لیے 148لوڈر رکشے بھی داتا گنج بخش ٹاؤن میں تعینات ہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے داتا گنج بخش ٹاؤن میں موجود اوپن پلاٹس اور 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس مکمل کی گئی۔مزید برآں سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی چوک ڈی سی آفس، آؤٹ فال روڈ، داتادربار، لکشمی چوک، چائنا چوک کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔گوالمنڈی چوک، نسبت روڈ، شملہ پہاڑی، لوئر مال، لیٹن روڈ، فیروزپور روڈ، شادمان،لارنس روڈ میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔شادمان عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
7 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
6 دن ago

