کمشنرلاہورمریم خان کے پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز مانیٹرنگ و جامع صفائی آپریشنز جائزہ کے لئے ہسپتالوں کے دورے

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز مانیٹرنگ و جامع صفائی آپریشنز جائزہ کے لئے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے گنگا رام ہسپتال لاہور کی نئی اور پرانی ایمرجنسیز کا دورہ کیا اور صفائی وطبی سہولیات کا فہرست کے مطابق جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ایس گنگارام ہسپتال و سینئر ڈاکٹرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں طبی نگہداشت پروٹوکولز اور انفارمیشن کاونٹرز سے خدمات فراہمی کا جائزہ لیا، انہوں نے واش رومز ایریا کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گنگارام فارمیسی کے باہر”مفت ادویات فراہمی“ جلی الفاظ میں اردو و انگریزی تحریر آویزاں کریں، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں اور خصوصی طور پر واش رومز ایریا میں صفائی معیار کو بہتر کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انفارمیشن و فسیلیٹیشن کاونٹرز پر سٹاف کو باقاعدہ کریں اور مریضوں کو مکمل راہنمائی دیں، ڈیوٹی روسٹر کو واضح ہونا چاہیے اور فارمیسی کے باہر کیو مینیجمنٹ کریں۔کمشنرلاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتالوں میں پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں مریضوں کیلئے طبی نگہداشت مانیٹرنگ و جامع صفائی آپریشنز جاری ہیں، لاہور ڈویژن میں پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز کے اندرون و بیرون کی ڈیپ کیلننگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح شہریوں کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔

جواب دیں

Back to top button