ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کے پراجیکٹ ریویو مشن کے ساتھ واسا لاہور کی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے کی۔اجلاس میں لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینیج مینجمنٹ پراجیکٹ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ہشام پرویز وثیر نے ایم ڈی واسا کو منصوبے کی پیش رفت، اہداف اور درپیش چیلنجز پر جامع بریفنگ دی۔میٹنگ کے دوران لون ایگریمنٹ کی شرائط، قانونی تقاضوں اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ ٹینڈرنگ پراسس، تکنیکی و مالی جانچ، ماحولیاتی و سماجی تحفظ، جینڈر اور کلائمیٹ ایکشن پلان پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں AIIB مشن کے مجوزہ سائٹ وزٹس اور آئندہ اقدامات کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ لاہور میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے تمام ترقیاتی منصوبے بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔اجلاس میں ڈی ایم ڈی واسا عثمان بابر، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہشام پرویز وثیر اور کنسلٹنٹس سمیت واسا لاہور کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






