سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا عزم ہے کہ مہنگائی کا زور ٹوٹے گا ریلیف ہر گھر پہنچے گا اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب کا عوام کے لیے بڑا ریلیف پیکج جا ری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ کے 11 منصوبوں کی چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے باقاعدہ منظوری دے دی-انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کے11 منصوبے 12.48 بلین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے ان منصوبوں میں سہولت بازار پروگرام کا اغاز ہو چکا ہے ان سہولت بازاروں کے قیام کے لیے حکومت پہلے ہی متحرک ہو چکی ہے سہولت بازاروں کے منصوبہ لیے 10 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور پنجاب میں 105 سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی گئی جن میں سے48 سہولت بازار پہلے ہی مکمل فنکشنل ہیں-ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نئے ہیڈ کوارٹر پی اے ایف ہاؤس کے تعمیری منصوبہ کے لیے 1200 بلین فنڈز منظور کیے گئے ہیں اور اس منصوبے پر کام کا اغاز ہو چکا ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو با اختیار بنانے کے لیے مارکیٹ انفارمیشن سروس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے پی این ڈی بورڈ نے 200 بلین فنڈز کی منظوری دی ہے جبکہ پنجاب میں فصلوں کی محفوظ سٹوریج اور پیکجنگ کے لیے نئے انفراسٹرکچر پروگرام کے لیے 50 بلین کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل مارکیٹنگ سسٹم متعارف کرانے کے لیے 300 بلین مختص کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے گنے میں چینی کی مقدار چیک کرنے کے لیے 4 موبائل لیباٹریز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اب یہ چار لیبارٹریاں159.667 بلین لاگت سے مکمل ہوں گی -سیکٹر پرائس کنٹرول نے بتایا کہ ڈیجیٹل پنجاب گورننس کے تحت حکومتی ڈیٹا سسٹمز کو جدید بنانے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ بہترین پالیسی کے لیے تمام ڈیٹا ایپس کو یکجا کیا جا سکے یہ منصوبہ 40 بلین میں مکمل ہوگا اسی طرح عوام کے لیے ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اشیا ضروریہ کی قلت اور قیمتوں کی پیشگوئی کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کے لیے 300 بلین منظور کیے گئے ہیں جب کہ صاف خوراک صحت مند پنجاب منصوبہ کے تحت راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدید ترین لیباٹری اور ٹریننگ سکول بنانے کے لیے 200 بلین پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے منظور کیے گئے ہیں کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبہ کے لیے100 بلین فنڈز مختص کیے گئے ہیں سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہم منصوبے پنجاب ایگریکلچر کموڈٹیز سٹوریج اینڈ پیکجنگ اور کمیونٹی بیس پوسٹ ہارویسٹ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ منصوبے کی پی این ڈی بورڈ نے منظوری دی ہے-انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایگریکلچر کموڈٹیز سٹوریج اینڈ پیکجنگ منصوبہ 0.05 بلین کی لاگت سے مکمل ہوگا اور اس سٹوریج اینڈ پیکجنگ منصوبے کے تحت پنجاب میں 100 کولڈ سٹوریج اور ویئر ہاؤسز بنائے جا رہے ہیں-ڈاکٹر کرن نے بتایا کہ
اس منصوبے کا مقصد فصلوں کی کاشت کے بعد کے نقصانات میں کمی ،مستحکم دہی معیشت اور مضبوط ایگری کلچر سپلائی چین ہے اورمنصوبے کے ذریعے کنٹرول ماحولیاتی سٹوریج ٹیکنالوجی کے استعمال سے پھلوں، سبزیوں اور اناج کو بہتر انداز میں ذخیرہ کرنا ممکن ہو جائے گا-انہوں نے مزید بتایا کہ سٹوریج اینڈ پیکجنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کسانوں تاجروں اور ایکسپورٹرز کے مابین تجارتی روابط میں بہتری کا باعث ہوگا اور اس منصوبے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان ایگریکلچر کواپریٹوز نوجوان کاروباری طبقہ اور دہی نوجوانوں کے گروپ استفادہ کر سکیں گے-اس
منصوبے کی تکمیل سے اناج کے ضیاع میں5 سے 10 سبزیوں اور پھلوں میں 25 سے 30 فیصد کمی ہوگی جب کہ کسانوں کی امدنی 20 سے 30 فیصد بڑھے اور 1000 سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے-






