*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید بھی موجود تھے۔ ملاوٹ مافیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ڈیری انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سفارشات پیش کیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن مثبت عمل ہے۔ دودھ کے نام پر سفید زہر کے بیوپار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈیری ایسوسی ایشن نمائندگان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حالیہ کریک ڈاؤن سے انڈسٹری کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ وفد ارکان کا کہنا تھا کہ مضر صحت دودھ تیار کرنیوالے عناصر انڈسٹری میں چھپی کالی بھیڑیں ہیں۔ ڈیری انڈسٹری ایسے افراد کی نشاندہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مکمل معاونت کرے گی۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ عوام کو پیسوں کے عوض بیماریاں بیچنے والوں کو رعایت نہیں ملے گی۔ ملاوٹ ایک ناسور ، جڑ سے خاتمے کیلئے قوانین میں سختی اور کارروائیاں موثر کی جارہی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ انڈسٹری کے جائز مطالبات اور سفارشات پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button