پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل شدہ سٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل شدہ سٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہیڈ آفس میں ذیشان علی نورانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران بشمول سید کمال علی حیدر، خاور کمال، ممبر (UD/LG) P&D حکومت پنجاب، اور کمیٹی کے سیکرٹری/ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے شرکت کی۔ جنرل باڈی کے ممبر مظہر علی خان نے بطور شریک ممبر میٹنگ میں شمولیت اختیار کی جبکہ چیئرمین بی او ڈی عماد افتخار ملک، محمود مسعود تمنا جی ایم آئی ڈی اور کمپنی سیکرٹری اظہر طاہر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین ذیشان علی نورانی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور تمام ممبران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پی ایم ڈی ایف سی کی بہتری اور طویل مدتی سٹریٹجک ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اجلاس کے دوران، کمیٹی نے ایجنڈا کے متعدد آئٹمز کا جائزہ لیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا، جس میں پانچ سالہ کاروباری ترقیاتی منصوبہ، عملے کی فلاح و بہبود کے اقدامات، اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے استعداد کار بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔کمیٹی نے اصولی طور پر ایجنڈے کے تمام آئٹمز پر اتفاق کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تجاویز کو مزید بہتر بنائیں اور باضابطہ منظوری کے لیے مجاز فورم کو پیش کریں۔ عوامی آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین نے ٹیم کو آئندہ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام (PICP) کو ایک میگا ایونٹ کے ذریعے شروع کرنے کی ہدایت بھی کی، جس سے پنجاب بھر میں PMDFC کے ترقیاتی کاموں کی وسیع رسائی اور نمائش کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button