ورلڈ بینک کی مشن ٹیم نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پنجاب انکلیوسِو سٹیز پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں، منصوبہ بندی اور پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔مشن ٹیم میں کارلو البرٹو، آمنہ راجہ، صہیب رشید اور سیماب ریحان شامل تھے، جبکہ عمران الحق قرات العین ہادی اور اظہرالدین خان نے اجلاس میں آن لائن (زوم) کے ذریعے شرکت کی۔
اس موقع پر سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے ورلڈ بینک وفد کو پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب انکلیوسِو سٹیز پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 شہروں میں 400 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جو صوبے میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کیلئے ایک غیر معمولی اقدام ہے۔اس منصوبے کے تحت ایچ ڈی پی ای لائننگ والے خصوصی پائپس کا استعمال کیا جائے گا جس سے سیوریج منصوبے کی مدت پچیس سال سے بڑھ کر سو سال ہو جائے گی۔جس سے نہ صرف شہریوں کو بلا تعطل سیوریج سروسز فراہم ہوں گی بلکہ سیوریج کی مرمت پر آنے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔دوران بریفنگ سید زاہد عزیز نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت قصور اور چکوال میں واٹر سپلائی اور سینیٹیشن منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیے جائیں گے،اس ماڈل کے تحت پاکستان میں میونسپل سروسز کے شعبے میں یہ اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے تحت شریک میونسپل کمیٹیوں میں نئے واٹسن یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کیلئے میونسپل افسران کی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ایم ڈی PMDFC کے مطابق، پنجاب انکلیوسِو سٹیز پروگرام بہتر سینیٹیشن کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس کے مثبت اثرات بچوں میں اسٹنٹنگ جیسے سنگین مسائل کے حل میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بارشی پانی کے بہتر انتظام اور نکاسی کیلئے زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس بھی تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ شہری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ای-گورننس اقدامات بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ان میں فنانشل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم، گریونس ریڈریس سسٹم، اور ڈائنامک ویب سائٹس شامل ہیں۔مزید برآں، پروگرام کی شفاف مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کیلئے آئی ٹی بیسڈ ڈیش بورڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس سے منصوبوں کی پیش رفت کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے گا۔ورلڈ بینک مشن ٹیم نے PMDFC کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔میٹنگ میں پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سے محمود مسعود تمنا، جی ایم آئی ڈی، عدنان نثار خان، جی ایم انجینئرنگ، نعمان اختر، ایس پی او ،ایف ایم، معظم جمیل خان ، ایس پی او آئی ڈی، اور رخسانہ شاہد، ایس پی او انوائرنمنٹ موجود تھے۔




