صوبائی دارالحکومت کا پہلا سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔لاہور بی آر بی کینال پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا۔52ویں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔یہ منصوبہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔یومیہ54 ملین گیلن سرفیس واٹر کوقابل استعمال بنایا جا سکے گا۔منصوبے سے مغلپورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور شادی پورہ کی آبادیاں مستفید ہو سکیں گی۔
صوبائی دارالحکومت کی17 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہو گی۔منصوبہ سال 2031 تک مکمل کیا جائےگا۔120 ایکڑ اراضی پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی۔5 میگا واٹ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے بجلی کی پیداوار بھی کی جا سکے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اہم منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نور الامین مینگل نے مزید بتایا ہے کہ جلد منصوبہ ایکنک (ECNEC) سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں آلودہ پانی کو قابل استعمال بنانے پر اہم پیش رفت جاری ہے۔






