وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران صفائی فیس کی وصولی کے جاری عمل اور گندگی پھیلانے پر سزاؤں کے میکانزم پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ دنیا کے صفائی کے سب سے بڑے نظام کو مستحکم بنانا ضروری ہے۔ صفائی کی معیاری خدمات کے عوض معمولی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ دیہات میں کم سے کم ماہانہ فیس 200 اور شہروں میں 300 روپے رکھی گئی ہے تاہم کمرشل یونٹس کی فیس کی شرح الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد علاقوں میں صفائی فیس کے بلز کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ شہریوں کی جانب سے صفائی فیس کی ادائیگی کی شرح حوصلہ افزا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ صفائی فیس کی وصولی مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی۔ آئوٹ سورس ماڈل کی کامیابی میں سب سے زیادہ کردار عوام کا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیئے۔ وزیر بلدیات نے خبردار کیا کہ گھروں، دکانوں کے باہر یا سڑکوں پر کوڑا پھینکنے پر جرمانے کئے جائیں گے۔ جرمانوں کا مقصد کمائی کرنا نہیں بلکہ اصلاح کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مہم چلانے کے ساتھ مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر ایکشن کا میکانزم بتدریج موثر بنایا جا رہا ہے۔ قلیل عرصے میں سُتھرا پنجاب نے بے شمار قابلِ تقلید اقدامات کئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز کی خوبی ہے کہ وہ عوامی فلاح کے ہر کام کی فوراً سپورٹ کرتی ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ناممکن نظر آنے والے کئی کام وزیراعلی کی سیاسی عزم کے باعث ممکن ہوئے۔ سُتھرا پنجاب کا کنٹرول اب ڈویژن سے ضلع سطح پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے استعدادِکار میں بہتری آئے گی۔ ڈپٹی کمشنرز اور سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران حکومتی ہدایات پر عملدرآمد بنائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ڈی جی سُتھرا پنجاب کو اتھارٹی کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحلیل شدہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سٹاف کو اتھارٹی کے ماتحت کیا جا رہا ہے۔ صفائی فیس کے سروے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ فیس کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان رکھا گیا ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب تقرروتبادلے،عاصم شاد ڈی او پلاننگ ضلع کونسل بہاولپور،محمد عثمان ڈی او پی نارووال تعینات
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کاپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ،مشینوں کی خریداری جاری
3 دن ago
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آمد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات
3 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا ظفر السلام کا اپنی ٹیم کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا دورہ،بریفنگ
5 دن ago





