سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
قانون کے مطابق مقررہ وقت پر سیف بسنت کے اہتمام کیلئے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ تمام کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز، پتنگ و ڈور بنانے والوں اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن ہو گی۔ یاد رہے کہ بسنت سے قبل پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی






