وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واساز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈی جی واسا پنجاب اور ایم ڈی واسا لاہور کی شرکت، دیگر واساز کے ایم ڈیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واسا پنجاب، بوسیدہ لائنوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ناکارہ مشینری بھی بدلے گا۔
پنجاب بھر میں واساز کنکشن سے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بہتر بنانے پر عملی کام کا آغازکیا جاچکا ہے۔ سیوریج لائنوں کی ری ماڈلنگ اور کھلی نالیوں کو سیوریج سسٹم میں بدلنے پر کام جاری ہے۔ صوبہ بھر میں واٹر میٹرنگ منصوبے کے آغاز کا فیصلہ، مرحلہ وار تنصیب کی جائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو اہداف اور پانی کی سپلائی کے اوقات کار میں اضافہ کیا جارہاہے۔کھلے مین ہول کی شکایات پر زیرو ٹالرینس،وسائل کی عدم دستیابی کے بہانے اب نہیں چل سکتے۔پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ اور واسا کو تاریخی فنڈز اور سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح، رسپانس فوری اور تسلی بخش بنانا افسران کی ذمہ داری ہوگی۔






