بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی مختلف سڑکوں کی بحالی کا ایک جامع پروگرام شروع کر دیا ہے جس کی تخمینی لاگت 5.54 ارب روپے ہے، اس پروگرام کا مقصد شہری آمدورفت کو بہتر بنانا اور جدید و پائیدار انداز میں شہر کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا ہے،سندھ حکومت کے بہتر رابطہ کاری اور شہریوں کو محفوظ اور ہموار سفر کی سہولت فراہم کرنے کے وژن کے مطابق اس بحالی منصوبے کے تحت 26 اندرونی سڑکوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی مجموعی لمبائی 68 کلو میٹر ہے، یہ سڑکیں رہائشی اور تجارتی علاقوں کو کراچی کی بڑی شاہراہوں سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور روزانہ بڑی تعداد میں شہری ان پر سفر کرتے ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا گیا ہے تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے، ان ہدایات کی روشنی میں ٹینڈرز جاری کردیے گئے ہیں اور عملی کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے تاکہ زمینی سطح پر پیشرفت تیز ہو اور عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،منتخب سڑکیں کراچی کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز میں واقع ہیں جن میں اولمپین اصلاح الدین روڈ اور رابطہ سڑکیں، نقاش کاظمی روڈ، سردار علی صابری روڈ اور ابی آباد روڈ، صہبا اختر روڈ،یو پی موڑ روڈ، پیر بازار روڈ، الامنہ ایونیو، رحمانیہ روڈ، بلاک بی نارتھ ناظم آباد کے متعدد بلاکس، سخی حسن اسٹریٹ، 19-ڈی روڈ، روڈ نمبر 04 اور 05، بدر چوک روڈ، زیڈ ایم سی روڈ، فقیر کالونی روڈ بذریعہ مومن آباد، میشام لی روڈ، مشن روڈ، چاند بی بی روڈ، جناح اسکوائر، لیاقت مارکیٹ، کھوکھراپار ڈاکخانہ روڈ، لیاقت روڈ، مہران ڈپو روڈ اور ہاشم رضا روڈ شامل ہیں،ان تمام سڑکوں کی بحالی پر مجموعی لاگت 5,530 ملین روپے آئے گی،ان سڑکوں کا انتخاب ٹریفک کے دباؤ، عوامی استعمال اور روزمرہ آمدورفت و معاشی سرگرمیوں میں ان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، بحالی کے کام سے سڑکوں کی سطح بہتر ہوگی، پائیداری میں اضافہ ہوگا اور ٹریفک کے بہاؤ اور سڑکوں کی حفاظت میں بہتری آئے گی،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی مسلسل حمایت کے ساتھ کے ایم سی کراچی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور دیرینہ شہری مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہے،میئر کراچی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی اور اس کے باسیوں سے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی قیادت شہر بھر میں نمایاں بہتری لانے پر مرکوز ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن پائیدار ترقی اور مؤثر حکمرانی کے ذریعے کراچی کو تبدیل کرنا ہے، سڑکوں کی بحالی کے یہ منصوبے کراچی کو ایک بار پھر متحرک، بہتر طور پر منسلک اور رہنے کے قابل حقیقی روشنیوں کا شہر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
7 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیمیں برسات کے باعث الرٹ، پمپنگ اسٹیشنز فعال
7 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب گل پلازہ واقعے میں متاثر ہونے والے رحمان، حسام اور سرفراز کے گھروں میں پہنچ گئے
Related Articles
کے ایم سی شہید فائر فائٹر فرقان کے اہل خانہ کے لیے روزگار، تعلیم اور مالی استحکام کو یقینی بنائے گی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب
1 ہفتہ ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات،شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
2 ہفتے ago




