حکومت آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے طے شدہ معاہدے کے مطابق بجلی کے ٹیرف پر عائد شرائط ختم کر دیں، وزیر خزانہ وانلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید نے بتایا ہے کہ
جملہ سکول اور کالجز کیلئے ایک سے 01 ہزار یونٹ تک کا ٹیرف 15 روپے جبکہ ایک ہزار یونٹ سے زائد کا ٹیرف 25 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

5-160KW
کے کمرشل صارفین کیلئے 1 سے 1500 کلو یونٹ کا ٹیرف 25 روپے جبکہ 1501 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 35 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالہ سے حکومت آزادکشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔






