سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا ظفرالاسلام کا نیو جنرل بس ٹرمینل پشاور کا دورہ

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ظفرالاسلام نے نیو جنرل بس ٹرمینل پشاور کا دورہ کیا، جہاں اُن کے ہمراہ ڈی جی پی ڈی اے، چیف انجینئر پی ڈی اے، ڈائریکٹر روڈز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے منصوبے کے مختلف حصوں میں جاری سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈائریکٹر روڈز نے پراجکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا گیا کہ بس ٹرمینل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت جدید سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button