ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ “گوجرانوالہ صنعت زار ایکسپو” کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیرِاہتمام گھریلو دستکاری اور ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ “گوجرانوالہ صنعت زار ایکسپو” کا افتتاح کردیا۔ اس ایکسپو کا مقصد مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گھریلو دستکاری، ہنر اور مصنوعات کو فروغ دینا اور ہنرمند افراد کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے افسران کے علاوہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، گھریلو دستکاری کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ گھریلو صنعتیں معاشی ترقی، خواتین کے بااختیار بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہنرمند افراد کی سرپرستی اور ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button