ڈاکٹر سعیدہ میرباز پروونشل مانیٹرنگ اینڈ ٹریننگ آفیسر’ تعینات چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر ELC-1(40)/2025 کے تحت، سول جج گلگت-III ڈاکٹر سعیدہ میرباز کو فوری طور پر "پروونشل مانیٹرنگ اینڈ ٹریننگ آفیسر” مقرر کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ نے اسی روز اسمبلی حلقوں کے لیے 35 ریٹرننگ آفیسرز اور 32 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ ان تقرریوں میں مختلف اضلاع کے سینئر سول ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن ججز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران شامل ہیں۔






