وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر میں جاری انسدادِ سموگ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے غوث اعظم روڈ، مین بلیوارڈ فیصل ٹاؤن، اور خیابانِ فردوسی جوہر ٹاؤن کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واسا لاہور کی جانب سے پانی کے چھڑکاؤ اور صفائی کے عمل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی کہ واسا لاہور روزانہ کی بنیاد پر مختلف سڑکوں پر چھڑکاؤ کر رہا ہے تاکہ سموگ کے اثرات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ واسا لاہور اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر سموگ کے خاتمے اور شہریوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں صبح و شام کے اوقات میں مختلف شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں تاکہ گردوغبار کم کیا جا سکے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے مقامات پر پانی کے باقاعدہ چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ تعمیراتی ملبہ، مٹی اور گردوغبار کے فوری خاتمے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں۔ شہری علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹریفک پولیس کے مابین مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھی جائے۔ مزید برآں عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو بھی سموگ کے تدارک کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خیابانِ فردوسی جوہر ٹاؤن میں ٹرنک سیوریج سسٹم کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو سموگ فری شہر بنانے کے لیے تمام ادارے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت سرگرم عمل ہیں، اور حکومت پنجاب شہریوں کو صحت مند اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Read Next
2 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
3 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
4 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
6 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
1 ہفتہ ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
2 ہفتے ago




