جاپان کے شہر ٹویوٹا سٹی میں اقوامِ متحدہ اور حکومتِ جاپان کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل میئرز کانفرنس اختتام پذیر

جاپان کے شہر ٹویوٹا سٹی میں اقوامِ متحدہ اور حکومتِ جاپان کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل میئرز کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔دنیا بھر سے آئے ہوئے میئرز، بلدیاتی نمائندگان، اور شہری منصوبہ بندی کے ماہرین نے کانفرنس میں شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کی۔دونوں رہنماؤں نے اپنے خطابات میں پاکستان کے بلدیاتی نظام، پائیدار ترقی، اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جاری اقدامات کو اجاگر کیا۔

جواب دیں

Back to top button