نیویارک میئر کے لئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے پہلے دن سے مخالفین نے مجھے مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا۔ زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں ’جہاد کا حامی‘ اور ’دہشت گرد‘ ظاہر کرنے کی کوشش کی، میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔ میئرشپ کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کےلیے حالات بدل گئے ہیں، خود ان کی خالہ 11 ستمبر کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔ واضح رہے کہ حالیہ سروے میں زہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، نیو یارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔
Read Next
7 دن ago
برطانیہ کے شہر روچڈیل کے مئیر فیصل رانا کی قیادت میں وفد کی کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے ملاقات
ستمبر 14, 2026
پہلے بھی خبردار کر چکا ہوں کہ اے آئی روزگار کے لیے ‘اجتماعی تباہی کا ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے،میئر آف لندن صادق خان
مئی 22, 2026
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کے 20 رکنی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
مئی 19, 2026
صدرلوکل کونسلز ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی وفد کے ہمراہ ورلڈ اربن فورم میں شرکت
اپریل 24, 2026
سابق میئر مردان حمایت اللہ مایار کابرطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
Related Articles
*مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب*
نومبر 5, 2025
The climate emergency is the biggest threat to life on our planet.mayor of London Sadiq khan
نومبر 3, 2025
جاپان کے شہر ٹویوٹا سٹی میں اقوامِ متحدہ اور حکومتِ جاپان کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل میئرز کانفرنس اختتام پذیر
اکتوبر 18, 2025