باکو، آذربائیجان:چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان نے مقامی حکومتوں کے فروغ اور بین الاقوامی روابط کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان بھر سے شریک 20 رکنی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا
۔تقریب میں صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ گل محمد جکرانی، صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان عابد حسین لہڑی، صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب فوزیہ خالد، وائس چیئرمین ضلع کونسل سکھر اختر خان مہر ، چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، فوکل پرسن وزیر بلدیات سندھ عرفان علی داؤد پوتو، چیئرمین ضلع کونسل سانگھڑ سید ریاض حسین شاہ، چیئرمین ضلع کونسل تھرپارکر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، پیر محمد صالح فرحان غنی اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔