نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کا مشن لیے سیکرٹری داخلہ پنجاب نے منشیات کے تدارک کیلئے متحرک سول سوسائٹی ممبران سے محکمہ داخلہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ قومی عزم، سماجی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ سے سول سوسائٹی ممبران کی خصوصی ملاقات کا اہتمام پنجاب چیریٹیز کمیشن نے کیا تھا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن، صحت مند اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب منشیات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلا رہا ہے جس میں معاشرے کے مختلف طبقات حصہ لے رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر حکومتِ پنجاب نے معاشرے کے معزز ارکان علماء کرام اور امام مسجد صاحبان کو آن بورڈ لیا ہے۔ اس وقت پنجاب میں رجسٹرڈ 76 ہزار آئمہ مساجد اپنے خطبات اور درس میں منشیات سے بچاؤ کیلئے آگاہی دے رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 1997 اور ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت منشیات کی تیاری، تصرف، تقسیم اور ترسیل سنگین جرائم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں جن کے تحت 25 سال تک قید اور بھاری جرمانے ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات کے استعمال یا فروخت پر سخت ترین سزائیں دی جا رہی ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں 19,000 سے زائد قیدی منشیات کے استعمال یا خریدوفروخت کے جرم میں قید ہیں جو نہایت تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران پنجاب میں 76 ہزار ڈرگ ڈیلرز گرفتار کر کے 74 کروڑ سے زائد کے اثاثے منجمد کیے گئے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح منشیات کے حوالے سے مشکوک سرگرمی دیکھیں تو پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی ہیلپ لائن 1012 پر اطلاع دیں، انکی شناخت صیغہ راز میں رہے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سول سوسائٹی ممبران نے منشیات کی روک تھام کے قومی مشن کیلئے باہمی تعاون کے فروغ، آگاہی اور مربوط حکمتِ عملی پر زور دیا۔ سول سوسائٹی سے ملاقات میں سی سی او پنجاب چیریٹیز کمیشن کرنل شہزاد امیر، ڈی جی پیرول اینڈ پروبیشن شاہد اقبال، ڈی سی او CoE-CVE ڈاکٹر احمد خاور شہزاد اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال نے حادثاتی مجرمان کیلئے متعارف کروائے گئے کمیونٹی سروس ماڈل بارے بریفنگ دی۔ چیف کوارڈینیشن آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن کرنل شہزاد امیر نے منشیات کے تدارک ادارے کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے اس ضمن میں ادارے کا تین سالہ پلان پیش کیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان نے پنجاب میں لاکھوں نوجوان رضاکاروں کی جاری تربیت بارے بریفنگ دی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے 2.5 سال میں مجموعی طور پر 32 ہزارکلومیٹر سڑکیں مکمل
1 دن ago
*وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری زمین کا مختار بنا دیا۔*
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس
3 دن ago
پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والاملک کاپہلا صوبہ بن گیا
4 دن ago
مریم نواز شریف کی سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
5 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
6 دن ago
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
7 دن ago



