واسا لاہور، عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیوب ویلز کے خصوصی اوقات کار جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا لاہور عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے شب و روز متحرک،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔تمام ڈائریکٹرز اور ایکسیئنز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیوب ویلز کے خصوصی اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔عید الاضحی کے پہلے روز کے اوقات کار کچھ اس طرح ہوں گے

پہلا دورانیہ: صبح 4:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

-دوسرا دورانیہ: دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

تیسرا دورانیہ: شام 5:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک

عید الاضحی کے دوسرے روز کے اوقات کار کچھ اس طرح ہوں گے۔

پہلا دورانیہ: صبح 4:00 بجے سے صبح 10:30 بجے تک

دوسرا دورانیہ: دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک

تیسرا دورانیہ: شام 5:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک

عید الاضحی کے بعد کے اوقات کار کچھ اس طرح ہوں گے۔

پہلا دورانیہ: صبح 5:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک

دوسرا دورانیہ: دوپہر 12:00 بجے سے 2:00 بجے تک

تیسرا دورانیہ: شام 5:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک

تمام ڈائریکٹرز عید الاضحی کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں آپریشنل سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ، عوامی خدمت میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مساجد، عید گاہوں اور قربانی کے مقامات کے اطراف سیوریج مسائل کے فوری حل کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک.سیوریج بلاک ہونے کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری کارروائی اور نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں۔مون سون بارشوں سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، سکرینوں اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔واسا لاہور کی مشینری، پمپس اور ڈسپوزل سسٹم کو مکمل فنکشنل رکھنے،بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری اخراج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واساغفراناحمدنےکہاکہ تمام ڈائریکٹرز فیلڈ میں موجود رہیں، عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بارش کی صورت میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔بارشوں سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھیں۔ تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاونز میں مکمل متحرک رہیں۔

جواب دیں

Back to top button