ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔شہری آسک پیرا ایپ کے ذریعے پیرا اہلکاروں کے غیر مناسب رویے یا اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت درج کرا سکیں گے۔آسک پیرا ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، شہری شکایت درج اور اسٹیٹس ٹریک کر سکتے ہیں۔پیرا اہلکاروں کے دورانِ نفاذ رویے سے متعلق شکایات کے لیے آسک پیرا ایپ متعارف کرا دی گئی۔
آسک پیرا شہریوں کو پیرا اہلکاروں کے خلاف شکایت کے اندراج کے لیے براہِ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔شہری گوگل پلے اسٹور سے آسک پیرا ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔آسک پیرا ایپ ادارہ جاتی احتساب، شفافیت اور باوقار نفاذ کی جانب اہم قدم ہے۔پیرا کا عزم واضح ہے: پہلے عزت، پھر نفاذ۔شہری دورانِ نفاذ بدتمیزی، غیر اخلاقی رویے یا اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت آسک پیرا پر درج کرا سکتے ہیں۔آسک پیرا ایپ صرف پیرا اہلکاروں کے دورانِ نفاذ طرزِ عمل سے متعلق شکایات کے لیے ہے۔