لاہور( نمائندہ خصوصی) لیڈرز میڈیا اویئرنس فاؤنڈیشن کے اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لئے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں۔ آج پوری دنیا اس امر کی گواہ ہے کہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا ہے اور آج پاکستان کا نام نہ صرف اپنے بلکہ دشمن بھی عزت و احترام سے لے رہے ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی
اور کہا کہ پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ شرکاء نے ملک کی مزید ترقی، استحکام اور کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کی۔قرارداد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے تمام ادارے اور عوام یکجان ہیں۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور ریاستی ادارے دشمن عناصر، خصوصاً بھارت اور اسرائیل کی ممکنہ سازشوں پر گہری نظر رکھیں ، تا کہ کسی بھی قسم کے منفی اقدام کو بروقت ناکام بنایا جا سکے اور خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہ ہونے دیا جائے۔






