لاہور (نمائندہ خصوصی) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کےلئے رکھی گئی غیر ضروری شرائظ ختم کی جائیں تا کہ ورکرز کو درخواست دینے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔یہ مطالبہ متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف رامے نے چیئرمین ورکرز ویلیئرفنڈ پنجاب اور دیگر حکام بالاکو دی گئی ایک درخواست میں کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ صنعتی ورکرز کو فلیٹس کی الاٹمنٹ قابل قدر پروگرام ہے لہذا الاٹمنٹ کےلئے طلب کردہ درخواست میں رکھی گئی کڑی شرائط میں آسانی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ ورکرز آسانی سے اِس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ درخواست میں دی گئی تفصیل کے مطابق مطالبہ کیا گیا ہے ایف آر سی کی مدت تین ماہ کی بجائے کم ازکم ایک سال پرانے کو بھی قابل قبول کیا جائے کیونکہ عام ورکرز کےلئے ایف آر سی کا حصول بہت مشکل ہے،ورکرز کے کنبے کے افراد میں سے پہلے ایسی کوئی سہولت حاصل نہ کی یہ شرط صرف ورکر ز کی حد تک ہونی چاہیے،ورکرز کی بیوی کے متعلق جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے،متعلقہ پولیس اسٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے کی شراط کابھی کوئی جواز نہیں بنتا لہذا یہ بھی ختم کرنا ضروری ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ پنجاب کے اندر معذور افراد کا کوٹہ قانون کے مطابق تین فی صدہے لہذا اسے دو فی صد کی بجائے قانون کے مطابق تین فی صد کیا جائے۔اِس موقع پر انھوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ چونکہ ملک بھر میں سلاب کی وجہ سے ہنگامی حالات پیدا ہوچکے ہیں اور تمام حکومتی ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ محنت کش طبقہ بھی اِس وجہ سے مشکلات کا شکار ہے لہذا فلیٹس الاٹمنٹ کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ ماہ ستمبر کے آخر ی ہفتہ کی کوئی تاریخ مقرر کردی جائے۔
Read Next
3 ہفتے ago
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پوری قوم کا سلام ،محمد نصیر الحق ہاشمی * قیامِ امن کے لئے پاکستان کی سفارتی کامیابی قابلِ تحسین ہیں ،سید علی بخاری *پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا ،عثمان غنی *پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پوری قوم یک جان ہے، سید مصور زنجانی
اکتوبر 29, 2025
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی آواز کو بھارتی ظلمِ و جبر سے دبایا جارہا ہے،عثمان غنی
جولائی 29, 2025
*جاؤ واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 کے آفیسر سے تصدیق کروا کر پھر آؤ”*
جولائی 26, 2025
*غازی روڈ سے چونگی امرسدھو تک سروس روڈ فوری تعمیرکی جائے:*محمدناصراقبال خان
جولائی 18, 2025