بھگت پورہ یوسی 24 میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، افسران لاپرواہی

یوسی 24 بھگت پورہ کی گلیاں اور نالیاں کوڑے سے اٹی پڑی ہیں، جبکہ متعلقہ افسران اس صورتحال کو معمول بنا کر بیٹھے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کو پیش کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صفائی کے کاموں میں مکمل غفلت برتی جا رہی ہے اور افسران نے معاملے کو نظرانداز کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، فیلڈ افسران نہ صرف صفائی مہم میں ناکام رہے ہیں بلکہ ان کی عدم دلچسپی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروجیکٹ "ستھرا پنجاب” کو ناکامی سے دوچار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ وزیرِ اعلیٰ کا سب سے بڑا اور ان کے قلب کے قریب ترین منصوبہ ہے، مگر افسران نے اسے نظرانداز کر کے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بدبو اور گندگی نے روزمرہ زندگی مشکل بنا دی ہے، جبکہ سینئر افسران کسی بھی قسم کی اصلاح یا کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ہلچل مچا دی ہے اور اب صفائی اسکیم کی ناکامی پر انتظامیہ کے خلاف سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی افسر کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلیٰ حکام بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں۔

جواب دیں

Back to top button