محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیہ عظمٰی لاہور کے چار زونل آفیسرز پلاننگ کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔زونل آفیسر پلاننگ داتا گنج بخش زون عدنان رفیق کو تبادلہ بطور میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کارپوریشن گجرات کر دیا گیا ہے۔
زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون آمنہ جاوید کو اسسٹنٹ میٹروپولیٹن پلاننگ آفیسر ایم سی ایل تعینات کیا گیا ہے اور زونل آفیسر پلاننگ عزیز بھٹی زون کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔فضا طارق اسسٹنٹ زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون کو اسسٹنٹ زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون تعینات کر کے زونل آفیسر پلاننگ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے
۔سحر مختار اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ایم سی ایل کو اسسٹنٹ زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون تعینات اور زونل آفیسر پلاننگ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔





