وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،چیف انجینئر اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، شاد باغ، داتا دربار اور بھاٹی چوک کا دودہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا ڈویلپ، گرینری اور فنشنگ ورک جاری ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاؤنٹین بھی لگایا جائے گا ۔ریلوے اسٹیشن تا سرکلر روڈ املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریلوے وال، اک موریہ دور موریہ پل کی بیوٹیفکیشن پر بھی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دی۔بھاٹی چوک انڈر پاس کا مجموعی طور پر 55 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ریمپ ون کی کھدائی مکمل جبکہ ریمپ ٹو پر کھدائی کا کام جاری ہے۔داتا دربار توسیعی منصوبے کے تمام پہلوؤں پر ترقیاتی کام بیک وقت جاری ہیں۔ پیڈسٹرین انڈر پاس پر ٹائل ورک جاری، فنشنگ کام کیے جا رہے ہیں۔ داتا دربار کے پیازہ، املاک کے فساڈ اور پارکنگ ایریا پر بھی فنشنگ کے کام جاری ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کی انڈر پاس کو مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے مصری شاہ اور شاد باغ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایل ڈی اے مصری شاہ کے مختلف علاقوں میں بھی اربن ریجنریشن کے تحت ترقیاتی کام کر رہا ہے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے نے شاد باغ ٹوکے والا چوک پر سڑک کی ری ماڈلنگ کے مجوزہ پلان کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button