صدرلوکل کونسلز ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی وفد کے ہمراہ ورلڈ اربن فورم میں شرکت

اقوامِ متحدہ کے ادارے اور حکومتِ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ورلڈ اربن فورم دنیا کا ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف ممالک کے حکومتی و بلدیاتی نمائندگان پائیدار شہری ترقی، جدید بلدیاتی نظام، ہاؤسنگ، عوامی سہولیات اور مستقبل کے جدید شہروں سے متعلق منصوبوں اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں۔کانفرنس کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر وہ ضلع کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے باکو اولمپک اسٹیڈیم میں قائم ورلڈ ایکسپو سینٹر اور پاکستان پویلین کا دورہ کیا، جہاں مختلف ممالک کی جانب سے شہری ترقی، جدید انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ اور عوامی فلاحی منصوبوں کو پیش کیا گیا۔اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کو عالمی فورم میں مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں عوامی فلاح اور ہاؤسنگ منصوبوں کے وژن کے تحت لاکھوں افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے پروگرامز کا آغاز کیا، خاص کر کے ڈزاسٹر میں لوگوں کے گہر گئے تھے سب سے پہلے پیپلز پارٹی کی لوگوں گہر بنا کے دئیے جن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button