ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو جدید اور خوبصورت گیٹ وے کوریڈور بنایا جائے گا،چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کی زیر صدارت ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کی بحالی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 30.5 کلومیٹر طویل شاہراہ کی اپ گریڈیشن، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو جدید اور خوبصورت گیٹ وے کوریڈور بنایا جائے گا، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ 30.5 کلومیٹر طویل شاہراہ سے تمام تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔ڈی آئی جی ٹریفک تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان یقینی بنائیں، چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے داخلی راستے کو محفوظ، منظم اور عوام دوست کوریڈور میں تبدیل کرے گا۔ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کراچی میں داخلے کی اہم شاہراہ ہے، صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے ملیر ہالٹ تا گھگھر پھاٹک روڈ کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے ریلیف مل سکے۔

شاہراہ پر مناسب بس ویز، بس اسٹاپس اور منظم یوٹرنز فراہم کیے جائیں گے۔کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ملیر مشترکہ طور پر شاہراہ کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button