گلگت بلتستان کے 500 سے 1000 نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جدید آئی ٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں عالمی معیار کی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، جبکہ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پروگرام کو گلگت بلتستان تک توسیع دینے کی یقین دہانی کرا دی۔یہ پیشرفت نگراں وزیر اطلاعات، نشریات و آئی ٹی گلگت بلتستان غلام عباس اور رانا مشہود احمد خان کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے NAVTTC–Huawei پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (PMYSDP) کی توسیع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔غلام عباس نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو باضابطہ درخواست اور تفصیلی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم جغرافیائی مسائل اور تربیتی سہولیات کی کمی کے باعث انہیں مطلوبہ مواقع میسر نہیں آ سکے۔انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ بارہ ماہ کے دوران گلگت بلتستان کے کم از کم 500 سے 1000 نوجوانوں کو Huawei کے بین الاقوامی سرٹیفائیڈ پروگرامز کے تحت تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔غلام عباس کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان وزیراعظم کیلئے نہایت اہم خطہ ہے اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تمام منصوبوں میں اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے، اسی لئے مطلوبہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو جلد گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی۔ملاقات میں گلگت بلتستان ہائی ٹیک ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جس کے تحت آئندہ تین برسوں میں 2500 سے زائد نوجوانوں کو جدید اور بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Read Next
5 دن ago
Toshakhana (management and regulation) rules 2026
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان کے مسائل پر وزیراعظم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد
1 ہفتہ ago
حمزہ فرخ پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین مقرر،نوٹیفکیشن جاری
2 ہفتے ago
کفایت شعاری،ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد،وفاقی حکومت نے ہدایات جاری کر دیں،سخت پابندیاں
4 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
Related Articles
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
اگست 28, 2026
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
اگست 28, 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
اگست 20, 2026



