وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ہو این ”ورلڈ اربن فورم“ میں پنجاب پویلین کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اربن ایکسپو میں قائم ”پنجاب پویلین“ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ڈی جی پھاٹا ذیشان سکندر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب پویلین میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ اینوویشن میں ٹاپ پر”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر ترقی پذیر ممالک میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی گیجٹس کی مدد سے”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کا لائیو ورچوئل وزٹ کیا۔ وزیراعلی مریم نوا زشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کی تعمیراتی ڈاکومنٹری سٹوری کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سٹال پر اپنی چھت اپنا گھر کے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پویلین کے سٹال پر موجود سٹاف سے بات چیت کی اور انہیں سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ”پنجاب پویلین“میں غیر ملکی شرکاء کو پنجاب کے افورڈ ایبل اربن ہاسنگ پراجیکٹ کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ عالمی وفود نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن اور عوامی اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی دستاویزی فلم میں عوام کی بے لاگ خوشی دیکھ کرغیر ملکی میڈیا اورمہمانوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔ آذربائیجان کے شہر باکو میں ”پنجاب پویلین“کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی میڈیا نے بھرپور شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ”پنجاب پویلین“میں موجود شرکا اور عالمی وفود، میڈیا پرسنز نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں پنجاب کے عوام کو بلاتفریق اور بلاامتیاز گھر بنانے کے لئے قرض ملا۔ پراجیکٹ کے تحت 600سے 700گھر روزانہ بن رہے ہیں۔ محض ایک سال کے قلیل عرصے میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“سکیم کے تحت 1 لاکھ سے زائد گھر مکمل ہوچکے ہیں۔ ”پنجاب پویلین“ میں مہمانوں اور عالمی میڈیا کی جانب سے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے کی تعریف کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ”ورلڈ اربن فورم“ میں پنجاب پویلین دنیا بھر کے مندوبین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ باکو میں ورلڈ اربن فورم میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“سکیم کوعالمی پذیرائی ملی ہے۔بین الاقوامی میڈیا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت کے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کی ریکارڈ رفتار کو رول ماڈل قرار دے دیا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
مریم نوازشریف کا آذربائیجان کے شہر باکو میں ”ورلڈ اربن فورم“ سے تاریخی خطاب،پنجاب کے عوامی فلاحی پراجیکٹس سے آگاہ کیا
1 دن ago
حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملاقات
3 دن ago
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں،پرتپاک خیرمقدم
5 دن ago






