*میئر مردان حمایت اللہ مایار کی برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر چوہدری ظفر اقبال کے ساتھ خصوصی ملاقات*

مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی 16 اکتوبر کو برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر چوہدری ظفر اقبال MBE کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی۰ملاقات میں دونوں میئرز نے بلدیاتی ادروں کی اہمیت، ڈیلیگیشن آف پاؤر کے تحت ،پبلک ایمپاؤرمنٹ اور باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۰ لارڈ میئر نے انکو سٹی کونسل کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا اور مختلف پروجیکٹس کے بارے میں معلومات فراھم کی۰ انھوں نے میئر مردان حمایت اللّہ مایار کو برمنگھم کونسل کی تاریخ کے حوالے سے کتاب پیش کی ۰ حمایت اللّہ مایار نے انکو مردان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے بخوشی قبول کی۔اس موقع پر چیئرمین سرائے نورنگ عزیزاللّہ خان، صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ محفوظ جان، صدر اے این پی برمنگھم عالمگیر خان سوشل میڈیاکوآرڈینیٹر عباس خان پریس سیکرٹری سلمان خان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button